ابنا: غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 2012میں مجموعی طور پاکستان میں 36 بم حملے ہوئے جن میں 306 افراد جاں بحق اور کم از کم 559 افرادزخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری طور پر تصدیق ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ،306جان بحق ہونیوالے افراد میں 244 افراد عام شہری ،37 پولیس اہلکار اور 25 سیکوریٹی اہلکار شامل ہیں ۔ 559 زخمی افراد میں بھی 468 افراد عام شہری ہیں ۔اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ حملے خیبر پختونخوا میں ہوئےہیں ۔ 2012میں اس صوبے میں 20 بم حملےہوئے جن میں 74 افراد جاں بحق اور 197 دیگر زخمی ہوئے ۔
.......
/169