ابنا: غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ 11 ستمبر کو لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی سفارتخانے پر ہونیوالے حملے کی انکوائری رپورٹ آنے کے بعد امریکی ڈپلومیٹک سکیورٹی چیف (سفارتی تحفظ کے سربراہ) ایرک بوزویل مستعفی ہوگئے ہیں اور تین مزید نامعلوم افسران کو بھی فرائض چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے اور انہیں انتظامی تعطیلات پر بھیج دیا گیا ہے۔
بن غازی حملہ رپورٹ میں امریکی محکمہ خارجہ اور انٹیلی جنس اداروں پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔
بشکریہ از روزنامہ جنگ
لیبیا کے ساحلی شہر بن غازی میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرے کے وقت عمارت میں موجود امریکی سفیر تین افراد سمیت ہلاک کیا گیا تھا اور اس کی ہلاکت کو لیبیائی مظاہرین پر ڈالنے کی کوشش کی گئی تھی مگر بہت سے ذرائع کا کہنا تھا کہ سفیر کی ہلاکت مشکوک تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110