ابنا: الیوم السابع ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے صدر محمد مرسی کے حالیہ فیصلے کے خلاف قاہرہ کے تحریر اسکوائر میں نکالے جانے والے جلوس پر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے تین بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ حملہ کر دیا اور مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل پھینکے۔ مصر کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے اس دوران متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ محمد مرسی کے ایک تازہ حکمنامے کے خلاف کل سے مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک اپنے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھیں گے جب تک صدر مرسی اپنے اختیارات میں توسیع سے متعلق اس حکمنامے کو واپس نہیں لے لیتے ۔ محمد مرسی کے مخالفین نے ان کے تازہ حکمنامے کو ڈکٹیٹر شپ کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
مصریوں کے پوسٹرز ـ مرسی کو مبارک سے تشبیہ دی جارہی ہے:




