اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اس گروپ کے کئی افراد پکڑے جا نے کے بعد آ ئی ایس آئی کی مدد سے جیلوں سے رہا ہو چکے ہیں جبکہ پولیس اور سکیورٹی ادارے اس گروہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار ر ہے ہیں۔حیدرآباد میں تین نومبر سے اب تک ٹارگٹ کلنگ اور دہشگردی کے واقعات میں گیارہ افراد کو قتل کیا جا چکا ہے۔ تفتیش پر مامور ایک افسر نے بتایا کہ وہابی دہشت گرد گروپ ملوث ہو سکتا ہے جو اس سے پہلے بھی ایسی وارداتوں میں ملوث رہا ہے اورا س کا تعلق قاری ظفر گروپ سے ہے جس نے حیدر آباد میں اگست 2006ء میں ہندو نوجوان انجینئر گریش کمار کو اغوا کیا اس کی جلی ہوئی لاش ضلع جامشورو کے ایک مدرسے سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے اس مقدمے کے اہم دہشت گرد طاہرمنہاس، جاوید انصاری، محمد علی انصاری، خادم منہاس، شاہد منہاس اور راشد منہاس نامی ملزمان کو گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا تھا۔ تفتیشی افسران کے مطابق ان ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110