ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت تیل کے ترجمان علی رضا نیکزاد رہبر نے آج ایران کی صنعت تیل کی گنجائشوں میں مزید اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر مغرب نے ایران کے خلاف اپنی پابندیاں جاری رکھیں تو ایران بھی جوابی اقدام کرکے ایرانی تیل استعمال کرنیوالے بعض مغربی ممالک کو تیل کی برآمدات بند کردے گا-انہوں نے ایران کے تیل کی پیداوار میں کمی کے بارے میں شائع شدہ خبروں کی تردید کرتے ہوئے مزید کہا کی ایران کے تیل کی برآمدات معمول کے مطابق جاری ہے اور ان میں مستقبل قریب میں اضافہ کیا جا سکے گا کیونکہ دنیا کو ایران کے تیل کی ضرورت ہے -...../169
24 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 359510
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت تیل نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی تیل وانرجی کی صنعت پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی صورت میں ایران بھی اس کا پابندیوں کے ذریعہ جواب دے گا-