24 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب ا۔۔۔ سیاری نے کہا ہےکہ دشمن کی پابندیوں کے باوجود ایران کی بحریہ علاقے کی ایک بڑی طاقت کے طور پر ابھر آئی ہے –

ابنا: ایڈمرل حبیب ا۔۔۔ سیاری نے کل شام ایران کے شہر "سیرجاں" میں نامہ نگاروں سے گفتگو میں ایرانی بحریہ کی دفاعی طاقت اور اسکی مکمل آمادگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی بحریہ ملک کے ماہرین کی صلاحیتوں کے سہارے دشمنوں کے مد مقابل مکمل طور پر آمادہ ہے اور اس کی توانائیوں میں مزید اضافہ ہورہا ہے – انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کی کوشش ہے کہ ہماری ترقی کو روک دے لیکن  عائد ہونیوالی پابندیاں، ناکام ہوگئی ہیں کیونکہ ہم اپنی ضرورتوں کو اپنی ملکی توانائیوں سے پوری کرتے ہیں –
.....
/169