ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں نمائندےعلی اصغر سلطانیہ نے سی ٹی بی ٹی کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جوہری ہتھیار نہ تو سیکورٹی فراہم کرتے ہیں اورنہ ہی سیاسی طاقت میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ یہ عالمی امن و سلامتی کے لئے عظیم خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ سی ٹی بی ٹی اوراین پی ٹی جیسے معاہدوں کے باوجود ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے حوالے سے کوئی واضح پیش رفت نہ ہوسکی۔ انہوں نے کہاکہ ایران جوہری توانائی ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطیٰ کے لئے پرعزم ہے تاہم وہ پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف فتوی کی روشنی میں ایران میں ایٹمی ہتھیاروں کی تلاش میں نہیں ہے لیکن ایران پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی تلاش میں ہے اور ایران کی ایٹمی سرگرمیاں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے زیر نظر ہیں۔
.....
/169