ابنا: مغربی بنگال کی 13 مسلم تنظیموں کے زیر اہتمام گذشتہ روز کولکتہ میں گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور کانفرنس منعقد ہوئی – اس کانفرنس میں مسلم رہنماؤں نے امریکی انتظامیہ کو خبردار کیا کہ وہ جلد ازجلد اس توہین آمیز فلم پر پابندی لگائے ورنہ اسکے بھیانک نتائج بھگتنے کےلئے تیار رہے –کانفرنس میں شریک مسلم رہنماؤں نے اس فلم کو اسلام کے خلاف ایک بڑی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام ۖ امن کے پیامبر تھے اور انکی توہین صرف مسلمانوں کی توہین نہیں بلکہ ساری انسانیت کی توہین ہے –اس موقع پر امریکی صدر کو سوامی ویکانند کی 150 سالہ برسی میں مدعو کرنے کی قیاس آرائیوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم رہنماؤں نے اعلان کیا کہ جب تک امریکہ گستاخانہ فلم پر پابندی نہیں لگاتا تب تک امریکی صدرکو اپنے شہر میں قدم نہیں رکھنے دیں گے –یاد رہے 27 ستمبر اور 5 اکتوبر کو بھی کولکتہ کے مسلمانوں نے گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف بڑے احتجاجی مظاہرے کئے تھے -
.....
/169