14 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب علی اکبر صالحی نے آج اپنی پاکستانی ہم منصب حنا ربانی کھر سے ملاقات کی.

ابنا: ایران کے وزیر خارجہ جناب علی اکبر صالحی اور پاکستان کی وزیر خارجہ حناربانی کھر کے درمیان آج باکو میں ای سی او کے اجلاس کے موقع پر ہونیوالی ملاقات میں فریقین نے علاقے کی صورتحال اور دوجانبہ مسائل منجملہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات نیز ایران – پاکستان گیس پائپ لائن کے حوالے سے کئے جانیوالے اقدامات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا-اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب علی اکبر صالحی ای سی او کے اجلاس میں شرکت کےلئے باکو کے دورے پر ہیں.

..............

/169