ابنا: رائٹرز اور ايپسوس کي جانب سے کرائے جانے والے رائے عامہ کے تازہ جائزوں سے اس بات کي نشاندھي ہوتي ہے کہ امريکي رائے دہندہ گان کے درميان مٹ رومني کي مقبوليت کا گراف صدر اوباما کے برابر ہوگيا ہے- اس سروے روپورٹ سے اس بات کي نشاندھي ہوتي ہے کہ پچھلے ہفتے کے ٹي وي مباحثے کے بعد صدر اوباما کي مقبوليت ميں کمي واقع ہوئي ہے-پير کے روز پيو انسٹي ٹيوٹ کي جانب سے کرائے جانے والے سروے نتائج ميں بتايا گيا تھا کہ آئندہ صدارتي انتخابات ميں مٹ رومني کو انچاس في صد اور صدر اوباما کو پينتاليس في صد امريکي رائے دہندہ گان کي حمايت حاصل ہے- اس سے قبل ستمبر کے وسط ميں کرائے جانے والے ايک سروے ميں کہا گيا تھا کہ مٹ رومني کو تينتاليس في صد اور اوباما کو اکياون في صد ووٹ ملنے کا امکان ہے-اوباما اور روميني کے درميان ٹي وي مباحثے کے تين روز بعد کرائے جانے والے گيلوپ سروے ميں کہا گيا تھا کہ دونوں صدارتي اميدواروں کي عوامي حمايت کا تناسب برابر ہے اور دونوں کو سينتاليس فيصد امريکي رائے دھندہ گان کي حمايت حاصل ہے-
.....
/169