ابنا: صہیونیوں نے اتوار کی رات قدس شریف میں آرتھو ڈوکس کلیسا پر کوڑا پھینک کراس کی بے حرمتی کی ۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ صہیونی شرپسندوں نے اس کلیسا پر پتھراؤ بھی کیا ہے ۔ چشم دید گواہوں نے کہا ہے کہ صہیونیوں نے آرتھو ڈوکس کلیسا کا ایک حصہ تباہ کردیا ہے ۔ یاد رہے صہیونی پولیس اور فوج ان شرپسند اور توہین آمیز اقدامات کی خاموش تماشائي بنی رہی ۔ یاد رہے صہیونی شرپسندوں نے حال ہی میں حرم ابراہیمی میں داخل ہوکر قرآن کریم کی بے حرمتی کی تھی ۔ ادھر قدس نیٹ نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی شرپسندوں نے بیت المقدس کی سڑکوں پر مظاہرے کرکے عربوں اور مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز نعرے لگائے ہیں۔ قدس نیٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونیوں نے عید عرش کے بہانے اسرائیل کے پرچم اٹھا کر سڑکوں پرمارچ کیا جس کے دوران انہوں نے مسلمانوں اور عربوں کے خلاف توہین آمیز نعرے لگائے ۔ صہیونی شرپسندوں کو صہیونی فوج اور پولیس کی حمایت حاصل تھی ۔ یاد رہے صہیونی شرپسند پولیس اور فوج کی حمایت میں مختلف بہانوں سے مسجد الاقصی پرحملے کرتے رہتے ہیں ۔
.....
/169