ابنا: صدر مملکت نے آج جام جم عالمی چینل سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ چونکہ غاصب صہیونی ریاست نے علاقے میں غاصبانہ قبضہ اور با مقصد قتل عام کے ذریعے اپنے آپ کو وجود بخشا ہے، اس لئے اپنی بقا کے لئے کسی بھی طرح کی ہنگامہ آرائی سے دریغ نہیں کرے گی – انہوں نے ایران کے خلاف صہیونی ریاست کی دھمکیوں ، اور اس مسئلے کے بارے میں کہ یہ امر امریکہ میں مقیم ایرانیوں کیلئے باعث تشویش ہے، کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ اسکی نابودی کے مترادف ہے -
جناب احمدی نژاد نے مزید کہا کہ اسلامی جمھوریہ ایران ان دھمکیوں سے چشم پوشی نہیں کرے گا ،اور ملک کے خلاف ہر قسم کی جارحیّت اور حملے کا ٹھوس اور دنداں شکن جواب دے گا-
صدرمملکت نے مزید کہا کہ اگر چہ ایرانیوں نے کبھی کسی جنگ کی ابتدا نہیں کی ہے ،لیکن اپنی سرزمین کا ہمیشہ اچھّی طرح سے دفاع کیا ہے -
.....
/169