2 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں کیمیاوی ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق ادارے کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران دنیا سے کیمیاوی ہتھیاروں کے خاتمے کا پرزور حامی ہے۔

ابنا:  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں کیمیاوی ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق ادارے کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دنیا سے کیمیاوی ہتھیاروں کے خاتمے کا پرزور حامی ہے انہوں نے کہا کہ ایران کیمیاوی ہتھیاروں کا شکار ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمیاوی ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق کنونشن دنیا بھر میں قیام امن اور سلامتی کیلئے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران جس نے حال ہی میں غیر وابستہ تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھالی ہے کیمیاوی ہتھیاروں کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

.....

/169