بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || چین کے نائب صدر برائے 'چین اور گلوبلائزیشن مرکز"، 'وکٹر گائو" نے کہا: اگر جنگ چاہوگے تو تمہیں جنگ نصیب ہوگی اور اگر چین کو تباہ کرنا چاہو تو خود تباہ ہو جاؤ گے۔
اگر تم چین پر جوہری جنگ مسلط کرنا چاہو تو جوہری جنگ کے نتیجے میں روئے زمین سے مٹ جاؤ گے۔
یہ انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے۔
چین کی پالیسی بالکل واضح ہے۔
چین پہلا فائر نہیں کرے گا لیکن تمہیں دوسرا فائر کرنے کی اجازت بھی نہیں دے گا۔
اگر تم نے 3 ستمبر کو، بیجنگ میں [ہمارے] وکٹری ڈے پریڈ کو نہیں دیکھا ہے تو چین نے جن ہتھیاروں کی رونمائی کی، ان میں سے ایک میزائل تمام تر وارہیڈز کے ساتھ دکھایا گیا؛
ہم اس کو '61' کا نام دیتے ہیں، کیونکہ میزائل 60 ایٹمی وارہیڈز اور ایک ہائیڈروجن بم پر مشتمل ہے۔
اجازت دو، تاکہ میں تمہیں بتا دوں کہ کن ممالک کے پاس ہائیڈروجن بم ہے؟
چین دنیا کا واحد ملک ہے جس کے پاس ہائیڈروجن بم ہے۔
اور وہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBM) ہے جو صرف 20 منٹ میں دنیا کے کسی بھی گوشے تک پہنچتا ہے۔
اور یہ میزائل کسی بھی ہدف کو ـ چاہے وہ دنیا کے کسی بھی گوشے میں ہو ـ تباہ کرے گا، جبکہ اس کا راستہ روکنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
مجھے امید ہے کہ واشنگٹن نے سبق سیکھ لیا ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ