ابنا: ایران کے وزیر خارجہ جناب علی اکبر صالحی نے کیمیاوی ہتھیاروں کے کنونشن کے 15ویں اجلاس کے موقع پر ناوابستہ تحریک کے نمائندے کی حیثیت سے اس بات پر تاکید کی کہ کیمیاوی ہتھیاروں کے کنونشنوں پر مکمل عمل درآمد سےعلاقائی امن واستحکام کومزید تقویت ملے گی – انہوں نے مزید کہا کہ ناوابستہ تحریک کیمیاوی ہتھیاروں کے کنونشنوں کی اہمیّت سے پوری طرح واقف ہے –
جناب صالحی نے کنونشن میں رکنیت نہ رکھنے والے ممالک کو اس میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دوسرے ممالک کی اس کنونشن میں رکنیت ، بین الاقوامی امن واستحکام میں مزید تقویت کا باعث بن سکتا ہے -
نیویارک میں منعقدہ کیمیاوی ہتھیاروں کے کنونشن کے 15ویں اجلاس میں اقوام متحدہ کے جنرل سکرٹری بان کی مون سمیت دنیا کے متعدد اعلی حکام شامل تھے -
.....
/169