ابنا: پورے ایران میں چراغانی کی گئي ہے خاص طورپر مشہد مقدس اور قم شہروں کو بہت ہی خوبصورت اندازمیں سجایا گیا ہے ۔ ایک اطلاع کے مطابق اس وقت 20 لاکھ زائرین جشن کی تقریبات میں شرکت کے لئے مشہد مقدس میں موجود ہیں۔کل روضہ کے طلائی گنبد پر نصب پرچم کی تبدیلی کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ فرزند رسول حضرت امام علی رضاعلیہ السلام کے جشن ولادت کی تقریبات کا آغازآپ کی ہمشیرہ گرامی حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت یعنی یکم ذی القعدہ سے ہوجاتا ہے اور اس عرصہ کوایران میں عشرہ کرامت کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ عشرہ کرامت کے دوران پورے ایران خصوصی محافل منعقد کی جاتی ہیں جن میں حضرت امام علی رضاعلیہ السلام اور ان کی ہمشیرہ گرامی کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔ حضرت امام رضاعلیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر جہاں مشہد مقدس میں آپ کا روضہ اطہر واقع ہے عام تعطیل ہے اور پورا شہر مرجع خلائق بناہوا ہے۔ قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا اوراسی طرح شیراز میں آپ کے بھائی احمد بن موسی المعروف شاہچراغ علیہ السلام کا روضہ بھی عاشقان اہلبیت علیھم السلام سے چھلک رہا ہے اور لوگ اس پرمسرت موقع پر جشن وشادمانی کا اظہار کررہے ہيں ۔ ...........
/169