25 ستمبر 2012 - 20:30

ایک امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں سے قبل پاکستان کی حکومت کو آگاہ کیا جاتا ہے –

ابنا:  امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے  دعویٰ کیا ہے کہ  امریکا ہرماہ فیکس کے ذریعے ان علاقوں کی نشاندہی کرتا ہے جہاں اسے  ڈرون حملے کرنا ہے جبکہ پاکستان  اس فیکس کے جواب میں خاموش رہتا ہے جسے اقرار سمجھ کر ڈرون حملے کئے جاتے ہیں-
رپورٹ کے مطابق  امریکہ کے بعض حکام  اب اس حکمت عملی سے ناخوش ہیں اور ان کا خیال ہے کہ کسی ملک کی واضح اجازت کے بغیر ڈرون حملے غیر قانونی ہیں جس سے نمٹنے کے لیے امریکی حکومت ڈرون حملوں کے لیے ایک پائیدار فریم ورک تیار کر رہی ہے –
پاکستان کی حکومت نے ابھی تک اس اخبار کی رپورٹ پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے –

.....

/169