21 ستمبر 2012 - 20:30

بحرين ميں آل خليفہ حکومت کے خلاف عوام کے مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے۔

ابنا: دارالحکومت مناما اور ديگر علاقوں ميں سنيچر کو بھي انقلابي عوام نے آل خليفہ اور آل سعود کے خلاف مظاہرے کئے - مظاہرين نے سعودي افواج کي ملک سے واپسي، تمام سياسي قيديوں کي رہائي، آل خليفہ حکومت کے خاتمے اور جمہوريت کے قيام کا مطالبہ کيا - بحرين کے عوام نے امريکا ، برطانيہ اور بعض ديگر ملکوں کي جانب سے ظالم آل خليفہ حکومت کي حمايت کي مذمت کي -بحريني عوام نے اسي کے ساتھ امريکا اور يورپ ميں توہين رسالت کا سلسلہ جاري رہنے کي بھي مذمت کي اور لبيک يا رسول اللہ کے نعرے لگاکے ،توہين رسالت کو صيہوني و سامراجي سازش بتايا - رپورٹ کے مطابق آل خليفہ حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں اور سعودي فوجيوں نے مظاہرين پر حملہ کيا اور ان پر آنسو گيس کا بے تحاشہ استعمال کيا- سعودي اور بحريني فوجيوں نے دسيوں افراد کو گرفتار کرليا ہے –بحرين ميں فروري دو ہزار گيارہ سے عوام کي انقلابي تحريک جاري ہے جس کے دوران سعودي اور بحريني فوجيوں کے تشدد ميں سيکڑوں افراد شہيد اور زخمي ہوچکے ہيں

.....

/169