21 ستمبر 2012 - 20:30

سعودی عرب کی حکومت ، اپنے اسلام مخالف ایک اقدام میں شہر مدینہ کی اسلامی آثار تباہ کرنے کے درپے ہے –

ابنا: اسلامی تاریخی آثار کی تباہی اوراس میں تبدیلی لانے کے لئے مدینہ میں احد کے علاقے کی بلدیہ نے  تاریخی پہاڑ "الرماۃ " کے اطراف میں ایک دیواربنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے - اس رپورٹ کے مطابق احد کی بلدیہ نے ، امر بالمعروف اور نہی از منکر سے موسوم انجمن کی جانب سے ، زائرین کے  اژدھام کے ایام میں بوڑھوں اور بچوں کو نقصان سے محفوظ رکھنےکے حوالے سے کی گئی  درخواست کے بہانے اس پہاڑ کے اطراف میں دیوار اور سیڑھی بنانے کا حکم جاری کیا ہے – واضح رہے کہ پیغمبر اسلام ۖ نے جنگ احد میں اس پہاڑ پر 50 تیر انداز تعینات کئے تھے تاکہ مشرکوں کے نفوذ اور مسلمانوں پر حملے کی روک تھام کی جاسکے لیکن ان افراد نے مال غنیمت اکٹھا کرنے کی لالچ میں پیغمبر خدا ۖ کے حکم سے عدولی کی جس کے نتیجے میں بہت سے مسلمان شہید ہو گئے تھے.

.....

/169