17 ستمبر 2012 - 19:30

صہیوني کے وزير اعظم نے کہا ہے کہ سعودي عرب کي حکومت اسرائيل کي دوست ہے۔

ابنا: اسرائيل کے وزير ا‏‏عظم بنيامين نتنياہو نے اپنے ايک انٹرويو ميں سعودي عرب کي حکومت اسرائيل کا دوست قرارديا اور کہا کہ سعودي عرب کے ساتھ اسرائيل کے امن پسندانہ تعلقات ہيں اور دونوں ہي حکومتيں بہت سے مشترکہ مفادات کي حامل ہيں۔
اس دوران سعودي عرب کے ايک سياسي تجزيہ نگار فواد ابراہيم نے سعودي عرب کے شہزادے نائف بن احمد بن عبدالعزيز کي اس بات پر تنقيد کي ہے کہ اس نے فلسطينيوں اور عربوں سے کہا ہے کہ وہ اسرائيل کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کريں۔
واضح رہے کہ سعودي عرب کے شہزادے نائف بن احمد بن عبدالعزيز آل سعود نے امريکا کي ايک فوجي ميگزين ميں اپنے تازہ ترين مقالے ميں فلسطينيوں اور عربوں سے کہا ہے کہ وہ اسرائيليوں کے ساتھ رابطہ برقرار کريں۔
سعودي عرب کے تجزيہ نگار فواد ابراہيم نے کہاکہ شہزادہ نائف بن احمد بن عبدالعزيز آل سعود کي يہ درخواست کوئي عجيب و غريب درخواست نہيں ہے کيونکہ سعودي عرب صہيوني ریاست کے ساتھ ساز باز کے سلسلے ميں اب تک دو تجاويز پيش کرچکا ہےاور سن دوہزار چھے  ميں لبنان پر اسرائيلي جارحيت کے بعد اردن مصر اور ديگر ملکوں ميں سعودي عرب اور اسرائيلي حکام کے درميان ملاقاتيں ہوئي ہيں۔
اس سعودي تجزيہ نگار کا کہناہے سعودي عرب اور اسرائيل کے درميان گہرے تعلقات ہيں اور دونوں کے تعلقات اس قدر گہرے ہيں کہ رياض اور تل ابيب مل کر عرب ملکوں منجملہ شام کے خلاف سازشيں کررہے ہيں۔

.....

/169