ابنا: افغانستان میں افغان فورسز کی جانب سے غیرملکی فوجیوں پر حملوں کے سلسلے میں آج ایک اورافغان فوجی نے صوبۂ ہلمند میں نیٹو کی جنگی گاڑی پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں ایک غیر ملکی فوجی زخمی ہوگیا-
کل بھی اسی طرح کے ایک حملے میں ایک افغان فوجی نے صوبۂ زابل کے میزان علاقے میں چار امریکی فوجیوں کو ہلاک کیا تھا –
اس سے قبل افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ ایسے حملوں کی روک تھام کےلئے سینکڑوں افغان فوجیوں کو گرفتار یا انہیں فوج سے نکال دیا گیا ہے -
.....
/169