ابنا: وزرائے خارجہ، سرکاري حکام اور اسي طرح مختلف تنظيموں اور اداروں نيز ذرائع ابلاغ کے مجموعي طور پر دو سوپچاس نمائندے اور شخصيات اس اجلاس ميں شامل ہيں –اجلاس ميں چين کمبوڈيا ، انڈونيشيا ، لاؤس ، مليشيا ، منگوليا ، ميانمار ، نيوپاپواگني ، سنگاپور ، تھائيلينڈ ، فلپائن ، مشرقي تيمور اور ويتنام کے ماہرين بھي شريک ہيں –انڈونيشيا کي وزير صحت نفيسہ امبوي نے اس کانفرنس کا اپني تقرير سے افتتاح کيا - اس کانفرنس ميں پينے کے صاف پاني کے نظام اور اسي طرح حفظان صحت کے سسٹم کو بہتر بنانے کا جائزہ ليا جارہا ہے-تازہ ترين اعداد وشمار کے مطابق اس وقت چھے سو ستر ملين افراد پينے کے صاف پاني اور سوملين سے زائد افراد کو بيت الخلاء تک دسترسي حاصل نہيں ہے......../169
9 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 346503
مشرقي ايشيا اور بحرالکاہل کے ملکوں کے وزرا کي تيسري کانفرنس تيرہ ملکوں کي شرکت سے انڈونيشيا کے شہر بالي ميں شروع ہوگئي.