ابنا: جنرل علی فدوی نےشمال مشرقی شہر مشہد مقدس میں ایرانی یونیورسٹیوں کے بسیجی اساتذہ کی سالانہ نشست کی اختتامیہ تقریب میں کہا کہ خلیج فارس میں ایران کی بحریہ امریکی بحری جہازوں پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کوئي فوجی سپر پاور نہیں بلکہ وہ نفسیاتی جنگ چھیڑنے اور جھوٹا پروپگينڈا کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔ جنرل علی فدوی نے کہا کہ امریکہ اس وقت دفاعی پوزیشن میں ہے اور اپنے خلاف ایران کے اقدامات سے تشویش میں مبتلا ہے یہانتک کہ چھوٹا سا اقدام بھی امریکیوں کو پریشان کردیتا ہے اور وہ بوکھلا جاتے ہیں۔
.....
/169