ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے آج آٹھ نئي بایولوجیکل دواؤں کی تقریب رونمائي میں کہا کہ ان دواؤں کی تیاری سے گرچہ ایران انہیں درآمد کرنے سے بے نیاز ہوگيا ہے لیکن ان دواؤں کے ذریعے انسانوں کی جانوں کی نجات ہر مادی فائدے سے بڑھ کر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اب تک اکتیس بایولوجیکل دوائيں تیار کرلی ہیں۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ آج ایران میں ترقی کے سارے وسائل مہیا ہیں اور ایران مستقبل میں مزید ترقی کرے گا۔ قابل ذکر ہے اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے جوان ماہرین کی محنتوں سے میڈیکل شعبے میں بے پناہ ترقی کی ہے۔ ایران نے نینو میڈیسن اور ریڈیو میڈیسن بنانے میں بھی نہایت اہم قدم اٹھائے ہیں۔ ایران اپنی میڈیکل ترقی کی بنا پر علاقے میں میڈیکل ٹوریزم کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔
.......
/169