ابنا: عراقي حکومت کے ترجمان علي دباغ نے بغداد ميں نامہ نگاروں سے بات چيت کرتے ہوئے اپني حکومت کي جانب سے ايم کے او کے انخلا کے لئے کي جانے والي کوششوں کا ذکر کيا- انہوں نے کہا کہ مذکورہ گروپ کے دہشتگردوں کو عراق ميں رکھے جانے کا کوئي امکان نہيں ہے اور منافقين کو جتنا جلد ہو عراق سے چلے جانا چاہيے-
عراق اور اقوام متحدہ کے درميان طے پانے والے معاہدے کے تحت ايم کے او کے دہشتگردوں کو اشرف چھاؤني سے لبرٹي چھاوني منتقل اور پھرعراق سے کہيں اور منتقل کيا جانا ہے- حکومت عراق ايم کے او کو کئي بار متنبہ کرچکي ہے کہ وہ اشرف چھاؤني کو خالي کردے ليکن امريکہ کي مداخلت کي وجہ سے ايسا ممکن نہيں ہوسکا ہے-
ايم کے او کےدہشتگرد نہ صرف ملت ايران کے خلاف لاتعداد جرائم کا ارتکاب کرچکے ہيں بلکہ سابق عراقي حکومت کے ساتھ ملکر عراقي عوام کي تحريک آزادي کو کچلنے ميں بھي شريک رہے ہيں-.......
/169