22 اگست 2012 - 19:30

امريکي فوج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈيمپسي نے بغداد ميں عراق کے وزير اعظم نوري المالکي سے ملاقات اور گفتگو کي ہے-

ابنا: امريکي فوج کے جوائنٹ چيف آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈيمپسي نے منگل کي شام عراق پہنچنے کے فورا بعد وزير اعظم نورالمالکي سے ملاقات کي اور بغداد واشنگٹن دفاعي تعلقات کے بارے ميں تبادلہ خيال کيا-

جنرل ڈيمپسي ايسے وقت ميںروز بغداد پہنچے ہيں جب انکے زير استعمال طيارے کو افغانستان کے شہر بگرام کے ہوائي اڈے پر حملے کا نشانہ بنايا گيا تھا جس ميں دو امريکي فوجي زخمي ہوگئے تھے-

امريکي فوج کے سربراہ نے بغداد ايئرپورٹ پر صحافيوں سے بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ عراقي حکام سے اقتصادي تعلقات کے فروغ پر بات چيت کے لئے وہ بغداد آئے ہيں –

بعض تجزيہ نگاروں کا خيال ہےکہ جنرل ڈيمپي شام کے حوالے سے عراقي حکام کے لئے امريکہ کي جانب سے انتباہ کا حامل پيغام ليکر آئےہيں-
.......

/169