8 اگست 2012 - 19:30

یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح پاکستان بھی سوگ میں ہوا ہے ۔ملک بھر میں مجالس عزا اور جلوس عزا کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔

ابنا: مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کو ملعون ابن ملجم نے 19 ویں رمضان علی الصبح مسجد کوفہ میں تلوار سے ایک جان لیو زخم لگایا تھا اس ضربت کے نتیجے میں امام علی علیہ السلا، 21 رمضان المبارک کو شہید ہوئے تھے ۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں یہ ایام ضربت اور شہادت کے عنوان سے منائے جاتے ہیں ۔ان ایام میں مجالس عزا اور جلوس عزا کا انعقاد کیا جات ہے ۔کراچی کے مختلف مقامات پر مجلس و جلوس کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔اکیسویں رمضان کومرکزی مجلس شھادت سے نشترپارک میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی خطاب فرمائیں گء جس کے بعد مرکزی جلوس عزاء برآمد ہوگا جو ایم اے جناح روڈ سے گذرتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا.

.......

/169