6 اگست 2012 - 19:30

افغانستان کے صوبہ لوگر میں ایک بم دھماکے میں تیرہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق صوبہ لوگر کی انتظامیہ کے ترجمان دنی محمد درویش نے آج کہا ہے کہ لوگر کے مرکز پل عالم میں فوج کی چھاؤنی کے پاس ایک کار بم دھماکہ ہوا جس میں تیرہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں دو غیر ملکی بھی شامل ہیں جبکہ گيارہ افغان شہری ہیں۔ لوگر کے پولیس چیف نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں میں دو امریکی بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے طالبان دہشت گردوں کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے ۔ ادھر طالبان نے کئي امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاھد نے ریڈیو تہران کی پشتو سروس  سے گفتگو میں دعوی کیا ہے کہ لوگر صدر مقام کے قریب خضر نامی فوجی چھاؤنی کے قریب طالبان نے ایک کار بم دھماکہ کیا ہے جس میں متعدد امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر افغانستان کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہےکہ شہر پغمان میں سڑک کنارے ایک بم دھماکے میں آٹھ افراد ہلا ک اور سات زخمی ہوئے ہیں۔

.......

/169