3 اگست 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کو مکہ مکرمہ میں اسلامی ملکوں کے سربراہوں کی نشست میں شرکت کی دعوت دی گئي ہے۔

ابنا: ایوان صدر میں پریس آفس کے سربراہ محمد شیخان نے کہا ہےکہ مکہ مکرمہ میں اسلامی ملکوں کی سربراہی نشست ہونے والی ہے جس میں سعودی عرب نے باضابطہ طور پر صدر ڈاکٹر احمدی نژاد کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے سفیر نے صدر کو اس نشست میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر نے ابھی اس نشست میں شرکت کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے اور وہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ادھر سعودی عرب کے میڈیا نے لکھا ہے کہ صدر احمدی نژاد مکہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ مکہ مکرمہ میں اسلامی سربراہوں کا اجلاس سولہ اور سترہ اگست کو ہونے والا ہے اس اجلاس کی تجویز سعودی  عرب کے بادشاہ نے دی ہے۔ علاقے اور شام کے حالات کا جائزہ لینا اس اجلاس کا بنیادی مقصد ہے۔

.......

/169