31 جولائی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے خلائي ادارے کے سربراہ حمید ‌فاضلی نے کہا ہے کہ عنقریب کاوشگر پانچ نامی راکٹ خلاء میں بھیجا جائے گا۔

ابنا: حمید فاضلی نے آج تہران میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ کاوشگر پانچ راکٹ کو خلاء میں بھیجنے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور تاخیر کا سبب بایو کپسول کے کچھ ٹسٹ ہیں جو انجام دئے جارہے ہیں۔ حمید فاضلی نے کہا کہ کاوشگر پانچ راکٹ خلاء میں جانے کے لئے تیار ہے اور ماہ مبارک رمضان کے بعد انشاء اللہ اسے فضا میں بھیجا جائے گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیس ادارے کے سربراہ نے کہاکہ فجر نامی سٹیلائٹ کو بھی خلاء میں بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور یہ سٹیلائیٹ تین مہینوں کے اندر خلاء میں بھیج دیا جائے گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے اب تک متعدد سٹیلائٹ مختلف راکٹوں کے ذریعے خلاء میں بھیجے ہیں۔ آخری سٹیلائٹ جو ایران نے خلا ءمیں بھیجا تھا نوید علم و صنعت تھا۔......./169