ابنا: صہیونی فوجیوں نے آج صبح سے یہ اقدامات کر کے نمازیوں کو ستانا شروع کر دیا ہے۔ نمازیوں کے ساتھ ساتھ راہگیروں کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے۔ گذشتہ روز سے صہیونی ریاست نے الخلیل شہر میں فوجیوں کی نفری بڑھا دی ہے ۔ ادھر صیہونی شر پسند عناصر نے فوجیوں کی مدد سے شہر کی ایک مصروف شاہراہ پر حملہ کیا۔یاد رہے ماہ مبارک رمضان کے آغاز سے صہیونی فوج اور شر پسند عناصر کی کارروائيوں میں اضافہ ہو جاتا ہے اور وہ مختلف طریقوں سے فلسطینیوں کو ستانا اور ایذائيں پہنچانا شروع کر دیتے ہیں۔ادھر اطلاعات ہیں کہ غرب اردن میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطین پریس سنٹر کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے آج وادی الملح نامی گاؤں میں بہت سے فلسطینیوں کو وارننگ دی ہے کہ ان کے گھر مسمار کر دئے جائيں گے۔ صہیونی ریاست نے اس علاقے کے بہت سے لوگوں کو گھر بار چھوڑ کر علاقے سے چلے جانے کی دھمکی دی ہے۔ فلسطینیوں کو زبردستی جلا وطن کرنا صیہونی حکومت کی پرانی پالیسی ہے۔ اسی وحشیانہ پالیسی کے تحت صہیونی ریاست فلسطینی علاقوں میں آبادی کا تناسب بگاڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔
.......
/169