28 جولائی 2012 - 19:30

کراچي کے مختلف علاقوں ميں نامعلوم افراد کي فائرنگ سے خاتون سميت دو افردا ہلاک اور دو افراد زخمي ہو گئے جبکہ آرام باغ کے علاقے سے ايک بوري بند لاش ملي ہے.

ابنا: پوليس کے مطابق اورنگي ٹاون کے علاقے بنارس ميں نامعلوم افراد کي فائرنگ سے ايک شخص ہلاک ہو گيا. آرام باغ کے علاقے فرنيچر مارکيٹ سے ايک شخص کي بوري بند لاش ملي ہے. مقتول کو گلا کاٹ کر ہلاک کيا گيا ہے. لاش کو شناخت اور پوليس کارروائي کے لئے اسپتال منقتل کر ديا گيا ہے.جبکہ سرجاني ٹاون کے علاقے خدا کي بستي روزي گوٹھ ميں گھر کے باہر نامعلوم افراد کي فائرنگ سے 30 سالہ حسنيہ جاں بحق جبکہ مقتولہ کا شوہر اور ديور شديد زخمي ہو گئے. زخمي کو طبي امداد کے لئے اسپتال منتقل کر ديا گيا ہے پوليس کا کہنا ہے کے فائرنگ کے واقع کي تحقيقات کر رہے ہيں. گزشتہ روز بھي فائرنگ کے واقعات ميں دو سياسي جماعتوں کے کارکن سميت 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے.

.......

/169