ابنا: شام کے سرکاري ٹيلي ويژن نے بتايا ہے کہ فوج نے دارالحکومت دمشق کے وہ سبھي علاقے دہشت گردوں سے آزاد کرالئے ہيں جہاں انہوں نے ٹھکانے بنا رکھے تھے - عيني شاہدين اور حتي غير ملکي ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کا بھي کہنا ہے کہ دمشق اور حلب جيسے شہروں ميں زندگي پوري طرح معمول پر لوٹ آئي ہے۔ اگر چہ حلب کے بعض نواحي علاقوں ميں ابھي بھي فوج دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے ميں لگي ہوئي ہے۔
شامي فوجي نے صوبہ ريف کو دہشتگردوں سے پاک کرديا ہے اور ان کے تمام ٹھکانوں پر قبضہ کرليا ہے- لڑائي کے دروان درجنوں مسلح دہشتگردروں کے مارے جانے کي خبر ہے۔دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاري مقدار ميں اسحلہ اور گولہ بارود بھي برامد ہوا ہے۔ کہا جارہا ہے شامي فوج شمالي علاقوں ميں بھي دہشتگردوں کے خلاف کاروائياں کر رہي ہے۔
حلب ميں ايک فوجي چيک پوسٹ دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بناديا ہے جس کے دوران دہشت گردوں کو بھاري نقصان پہنچا ہے -حمص شہر سے ملنے والي خبروں کے مطابق شہر ميں دہشتگردوں کے فرار کرنے کے بعد شہر ميں امن ہے اور معولات زندگي پوري طرح بحال ہوگئے ہيں۔
شامي فوج نے لبنان کي سرحد سے ملک کے اندر دہشتگردوں کے داخل ہونے کي ايک کوشش کو بھي ناکام بناديا ہے- دوسري طرف دہشت گردوں کے خلاف شامي فوج کي کاميابيوں کے بعد امريکا اور صہيوني حکومت کے ساتھ ساتھ علاقے ميں ان کي بعض اتحادي حکومتوں نے پسپائي اختيار کرتے ہوئے شامي حکومت کے خلاف تشہيراتي مہم تيز کردي ہے۔
.......
/169