22 جولائی 2012 - 19:30

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے ایک سابق عہدے دار مائیکل مالوف نے زور دے کر کہا ہےکہ وائٹ ہاؤس نے بحرین اور سعودی عرب کے بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

ابنا: مائیکل مالوف نے پریس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے نہ صرف بحرین کی صورتحال بلکہ سعودی عرب کی صورتحال کے بارے میں بھی چپ سادھ رکھی ہے۔ مائيکل مالوف نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب کے صوبے الشرقیہ اور بحرین کے عوام شدید ظلم و ستم کا شکار ہیں۔مائيکل مالوف نے مزید کہا ہے کہ سعودی حکام وائٹ ہاؤس کے ایک اہم اتحاد حسنی مبارک کی سرنگونی کی وجہ سے سلامتی کی ضمانت کے سلسلے میں اب امریکہ پر مکمل طور پر اعتماد نہیں کرتے ہیں۔ مائيکل مالوف نے سعودی عرب کے سیاسی ڈھانچے میں اصلاحات کو ضروری قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں مظاہرین اس ملک کی سیکورٹی فور‎سز کے تشدد آمیز اقدامات کے باوجود ریاض کی پرتشدد پالیسیوں کے خلاف اپنے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

.......

/169