11 جولائی 2012 - 19:30

فاکس نیوز چینل نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران میں آنے والے اسلامی انقلاب کے بعد سے عائد کی جانے والی پابندیوں سے اس ملک پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے ۔

ابنا: امریکہ کے فاکس نیوز چینل نے ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف یورپ و امریکہ کی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی طرح کی پابندی اس ملک کو الگ تھلگ نہیں کرسکی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ یورپی یونین نے امریکہ کے دباؤ میں آکر یکم جولائی سے ایران کے تیل کا بائیکاٹ کررکھا ہے جبکہ ایرانی حکام نے اس بائیکاٹ کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دشمن کا یہ سوچنا بالکل غلط ہے کہ وہ ایران کو کمزور بنا سکتے ہیں ۔

.....

/169