2 جولائی 2012 - 19:30

ايران کي قومي سلامتي کي اعلي کونسل کے سيکريٹري سعيد جليلي نے کہا ہے کہ بيروني طاقتيں گھناونے ہتھکنڈوں کے ذريعے خطے ميں پائي جانے والے ہماہنگي اور اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کي کوشش کررہي ہيں-

ابنا: يہ بات انہوں نے عراقي کردستان کي تحريک تبديلي کے سربراہ نوشيروان مصطفي کے ساتھ بات چيت کرتے ہوئے کہي - سعيد جليلي کا کہنا تھا کہ تہران اور بغداد کے درميان تعلقات تيزي کے ساتھ فروغ پا رہے ہيں اور اس کے نتيجے ميں خطے ميں استحکام  پيدا ہوگا-

ايران کي قومي سلامتي کي اعلي کونسل کے سيکريٹري نے خطے ميں اتحاد و يکجہتي کے روکنے کي غرض سے بيروني طاقتوں کي سازشوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کي ترقي اور پيشرفت کے لئے ضروري ہے کہ عرب اور کرد اور شيعہ و سني عوام پوري دانشمندي کا مظاہرہ کريں-

عراقي کردستان کي تحريک تبديلي کے سربراہ انو شيروان مصطفي نے اس موقع پر کہا کہ عراقي کردستان کے عوام اور رہنما ملک کي ارضي سالميت کے خواہاں ہيں اور متحدہ عراقي حکومت ميں رہنا چاہتے ہيں- انہوں نے خطے کے دو اہم ملکوں کي حیثيت سے ايران اور عراق کے درميان تعلقات کو انتہائي اہم قرار ديا-

.......

/169