27 جون 2012 - 19:30

صہیونی اخبار ہار آتص نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف مغرب کی پابندیاں ناکام ہوچکی ہیں۔

ابنا: ھآرتص نے آج کی اشاعت میں ایران پر مغرب کی پابندیون کی طرف اشارہ کرتےہوئے لکھا ہےکہ آج تک کے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہےکہ یہ امکان بہت کم ہےکہ ایران کے خلاف مغرب کی پابندیاں کامیاب ہونگي۔ اس اخبار نے لکھا ہے کہ چین مسلسل ایران سے تیل خرید رہا ہے اور جاپان کا بھی کہنا ہے وہ ایران کے تیل سے دستبردار نہیں ہوسکتا۔ صیہونی اخبار کے مطابق آئندہ ہفتے ایران کے خلاف تیل کے بائيکاٹ کے لاگو ہونے کے بعد کہا جاسکتا ہے کہ کوئي خاص بات سامنے نہیں آئے گي۔ یاد رہے مغربی ملکوں نے صیہونی ڈکٹیشن پرعمل کرتے ہوئے ایران کے تیل کے بائيکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ تیل کے امور کے عالمی ماہرین کا کہنا ہےکہ ایران کے تیل کے بائيکاٹ سے مغرب ہی کو نقصان پہنچے گا۔......../169