26 جون 2012 - 19:30

عراق ميں مسلح دہشتگردوں کي ريشہ دوانياں بدستور جاري ہيں اور مدائن شہر ميں ہونے والے کار بم کے دھماکے ميں متعدد افراد جاں بحق اور زخمي ہوگئے ہيں-

ابنا: عراقي خبررساں ايجنسي نے بتايا ہے کہ يہ کار بم دھماکہ آج صبح ايک قبائيلي سردار کے گھر کے باہر ہوا ہے جس کے نتيجے ميں سات  افراد جاں بحق اور دس زخمي ہوئے ہيں- زخميوں ميں مذکورہ قبائيلي سردار کے اہل خانہ بھي شامل ہيں - رپورٹ ميں يہ نہيں بتايا گيا کہ اس دھماکے ميں قبائيل سردارکو کوئي نقصان پہنچا ہے نہيں –دوسري جانب شمالي عراق کے شہر موصل کي ايک جيل کے باہر ہونے  والے بم دھماکے ميں تين پوليس اہلکاراور ايک عام شہري  جانبحق اور دو ديگر زخمي ہوگئے- گزشتہ سال مارچ سے اب تک عراق ميں ہونے والے پر تشدد اقدامات اور دہشتگردي کے واقعات ميں سيکڑوں لوگ جانبحق ہوچکے ہيں جن ميں متعدد سيکورٹي اہلکار اور اعلي سرکاري عہديدار بھي شامل ہيں- ......./169