24 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاءالدین بروجردی نے کہا ہےکہ حسنی مبارک کی سرنگونی کے بعد سے ہی مصر اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان تعلقات قائم ہوئے ہیں۔

ابنا: علاالدین بروجردی نے اخوان المسلمین کے نامزد محمد مرسی کو صدارتی انتخابات میں کامیابی کی مبارک باد پیش کرتےہوئے کہا کہ اگرچہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں لیکن حسنی مبارک کی سرنگونی کے بعد سے ایران اور مصر کے مابین تعلقات قائم ہوئے ہیں۔ 

علاء الدین بروجردی نے کہا کہ محمد مرسی کا صدر کی حیثیت سے منتخب ہونا ملت مصر اور عالم اسلام کے لئے نہایت خوش آئند اور مبارک امر ہے کیونکہ انہوں نے ایک نہایت سخت مقابلے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقابلے میں ایک طرف ملت مصر اور دوسری طرف امریکہ اور صیہونی حکومت تھی۔ قابل ذکرہے اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے بھی بیان جاری کرکے صدارتی انتخابات میں اخوان المسلمین کے نامزد محمد مرسی کی کامیابی کی مبارک باد پیش کی ہے۔ ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کی رضا کار فورس کے سربراہ جنرل محمد رضا نقدی نے کہا ہےکہ صیہونی حکومت اور مغربی ممالک مصر میں خود مختار اور اسلامی حکومت کے برسرکار آنے سے بوکھلا گئے ہیں۔
.......
/169