ابنا: پوليس کے مطابق سپرہائي وے سے متصل الاصف اسکوائر کے قريب واقع افغان بس اڈے کے قريب رکشے ميں جانے والے چار افراد پر مسلح افراد نے گھات لگا کرفائرنگ کردي، جس کے نتيجے ميں چار افراد جاں بحق ہوگئے.
رينجرز ذرائع کے مطابق مقتولين کو کلاشنکوف برسٹ چلا کر قتل کيا گيا ہے،اور مرنے والے چاروں افراد کو ايک سے زائد گولياں لگي ہيں.فائرنگ کے واقعے ميں ہلاک ہونے والے چاروں افراد کي لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کرديا گيا.
پوليس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کي تحقيقات کررہے ہيں تاہم کوئي شواہد نہيں ملے ہيں.اہلخانہ نے جيونيوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتايا کہ مرنے والے چاروں افراد کا تعلق جنوبي وزيرستان کے مسعود قبائل سے تھا ،جو کراچي ميں سہراب گوٹھ کے علاقے مچھر کالوني کے رہائشي تھے،اہلخانہ کے مطابق مرنے والوں کي شناخت 25 سالہ خير عالم مسعود اس کا بھائي 34 سالہ محمد عالم مسعود انکا چچا زاد بھائي 22 سالہ شير عالم مسعود اور 40 سالہ ارشد مسعود شامل ہيں،ارشد مسعود علاقائي تنظيم انصاف امن کميٹي کے عہديدار بھي تھا. .......
/169