6 جون 2012 - 19:30

جمعیت علماء اسلام کے رہنما، ملی یکجہتی کونسل کےسیکرٹری جنرل نے جامعہ مطلع العلوم میں جلسہ دستاربندی سے خطاب کرتے ہوئےکہا،ملک حالات اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے خراب ہیں ۔۔

ابنا: جمعیت علماء اسلام کے رہنمااور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل حافظ حسین احمد نے کوئٹہ میں جامعہ مطلع العلوم کے سالانہ جلسہ دستاربندی و اسناد  سے خطاب کرتے ہوئے کہا، کہ بلوچستان ،لیاری ،کراچی ،بلتستان بلکہ پورے پاکستان میں حالات  اسٹیبلشمنٹ  کی وجہ سے خراب ہیں ، کہیں بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ اور کہیں قومی اور فوجی اسٹیبلشمنٹ ۔جلسہ سے جامعہ علوم اسلامیہ کے استاد الحدیث مولانا فضل محمد،مولاناسید عبدالستار شاہ، قاری مہراللہ، مولاناعبدالوحد،خطیب جامع مسجدقندہاری قاری عمر حیات ، مولانامحمدابراہیم مینگل اورمولانا محمد قاسم شابوی سمیت جے یوآئی کے دیگررہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔جبکہ تیس طلباء کی دستاربندی کی گئی۔

حافظ حسین احمد نےکہاکہ علماء کونشانہ بنا کرامریکی  سامراج کوخوش کیاجارہاہےاور اس میں بلیک واٹر کے کارندے ملوث ہیں ۔دیگر مقررین نے کہاکہ جامعہ مطلع العلوم اور ان کی قائدین نے ہرتحریک میں بھر پورحصہ لیا۔انہوں نےکہاکہ صبر اورتقویٰ کے ذریعہ ہم دشمن اور طاغوت ہر مکرروفریب کو ناکام بناسکتے ہیں۔ عالمی سطح پر اسلام تیزی سے پھیل رہاہےاورکفری طاقتیں اس سے پریشان ہے

.......

/169