ابنا: گذشتہ دوہفتوں میں ہندوستان کا یہ پانچوان میزائل تجربہ ہے۔ آکاش میزائل متعدد اھداف کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔ اس میزائل کا وزن سات سو بیس کلوگرام اور لمبائي پانچ اعشاریہ آٹھ میٹر ہے اور پچاس کلو کا وارہیڈ لے جا سکتا ہے۔
پاکستان نے گذشتہ روز حتف سات نامی میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ یہ میزائل ایٹمی وارہیڈ لے جاسکتا ہے۔ ادھر امریکہ کے وزیر جنگ نے ہندوستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستان جنگ افغانستان میں فعال کردار ادا کرے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عھدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے ہندوستان کے وزیر اعظم من موہن سنگھ اور ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر شیوشنکرا مینن سے ملاقات میں کہا ہےکہ ہندوستان افغانستان میں فعال فوجی کردار ادا کرے۔ یاد رہے امریکی وزیر دفاع گذشتہ روز سے نئي دھلی کے دورے پر ہیں اور ان دوران کسی معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے ہیں تاہم امریکہ ہندوستان کو معاہدے کرنے کی پیش کش کررہا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیاں مواصلات، سکیورٹی نیز لاجسٹیکس کے امور میں معاہدے معلق پڑے ہیں۔.......
/169