ابنا: المنار کے مطابق لبناني فوج نے بيروت کے کاراکاس علاقے کي ايک عمارت کے چھٹے طبقے پر قبضہ کرنے والے مسلح دہشتگردوں کے خلاف کاروائي کي ہے - اس رپورٹ کے مطابق ان مسلح افراد نے لبناني فوج کے ايک دستے پر، کاراکاس کے علاقے ميں نيشنل سوشلسٹ پارٹي کے دفتر کے نزديک گرينيڈ اور خودکار اسلحے سے حملہ کيا تھا-اس حملے ميں چار فوجي زخمي ہوگئے تھے - حملے کے بعد فوج نے مسلح افواج کا پيچھا کيا اور مسلح افراد نے ايک عمارت کي چھٹي منزل پر مورچہ بنا ليا تھا
آخري اطلاع ملنے تک فوج اور مسلح افراد کے درميان جھڑپ جاري تھي - اس درميان تين حملہ آوروں کو فوجيوں نے گرفتار کرليا ہے جن کے پاس سے خودکار اسلحے اور گولہ بارود کے ساتھ ہي جديدترين مواصلاتي سسٹم بھي برآمد ہوا ہے جس کے ذريعے وہ ملک سے باہر سے رابطہ قائم کرتے تھے -
لبناني فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ بيروت کي حاليہ بدامني ميں غاصب صيہوني حکومت کا ہاتھ ہے - قابل ذکر ہے کہ لبنان ميں گزشتہ ہفتے غير قانوني طور پر شام کے باغيوں کے لئے اسلحہ ليجانے والے ايک گروہ کے خلاف فوج کي کاروائي کے بعد بدامني کا سلسلہ شروع ہوا جس کا دائرہ بيروت تک پھيل گيا ہے - ان جھڑپوں ميں گيارہ سے زائد افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمي ہوچکے ہيں -
بعض ذرائع نے رپورٹ دي ہے کہ فوج کے خلاف کاروائي کرنے والے مسلح گروہ کي قيادت المستقبل پارٹي کے سربراہ سعد حريري اور ان کے اتحادي سمير جعجع کررہے ہيں - تجزيہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امريکا اور اس کي پٹھو بعض عرب حکومتيں شام ميں ميں عدم استحکام پيدا کرنے کے لئے لبنان کي سرزمين استعمال کرنے کي سازش پر عمل کررہي ہيں
........
/169