ابنا: پوليس کے مطابق لياقت آباد کے علاقے ميں قائم الياس گوٹھ ميں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے،مرنے والے دونوں افراد کو گولياں ماري گئيں،پوليس کا کہنا ہے کہ واقعہ جرائم پيشہ دو گروہوں کے درميان جاري دشمني کا نتيجہ ہے،جو مبينہ طور پر منشيات فروشي کے کاروبار سے وابستہ ہيں. اس کے علاوہ لياقت آباد کے علاقے سي ون ايريا ميں نامعلوم ملزمان کي فائرنگ سے 2 افراد زخمي ہوگئے،
پوليس کے مطابق تين ھٹي کے قريب کراچي سے حيدرآباد جانے والي لانگ روٹ کي مسافر بس ميں بلوچ پاڑہ سے سوار ہونے والے دو نوجوانوں پر تعاقب کرنے والے ملزمان نے فائرنگ کردي،بس کنڈيکٹر نے جيو نيوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتايا کہ ملزمان نے بس پر باہر سے فائرنگ نہيں کي،بلکہ انھوں نے بس ميں سوار ديگر مسافروں کو کچھ نہيں کہا اور صرف جو دو افراد بلوچ پاڑہ سے سوار ہوئے تھے، ملزمان نے صرف انھيں ہي نشانہ بنايا ہے،گولياں لگنے سے ايک جاں بحق اور ايک شديد زخمي ہوگيا،فائرنگ کے واقعات تھانہ جمشيد کواٹر اور سپرمارکيٹ کي حدود ميں پيش آئے ہيں. .......
/169