ابنا: اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي ميں بيان ديتے ہوئے باني کي مون نے کہا کہ براعظم امريکہ کے مرکزي علاقے ميں جھڑپوں کا جاري رہنا عالمي امن وسلامتي کے لئے سنگين خطرے کا باعث ہے-
انہوں نے کہا کہ دنيا ميں بے رحمانہ قتل عام کے زيادہ تر واقعات کا تعلق براعظم امريکہ کے مرکزي علاقوں سے ہے-
انہوں نے کہا کہ ہنڈوراس ميں قتل کے واقعات کي شرح دنيا کے ديگر ملکوں کے مقابلے ميں دس گنا زيادہ ہے-
اقوام متحدہ کے سيکريٹري جنرل کا يہ بيان ايسے وقت ميں سامنے آيا ہے جب مرکزي امريکہ کے ملک ميکسيکو ميں جاري بدامني ميں حاليہ مہينوں کے دوران زبردست اضافہ ہوا ہے-
مرکزي امريکہ کے ملکوں ميں جن ميں السلواڈور، گوئٹےمالا، اور ہنڈوراس سر فہرست ہيں ميکسيکو ميں منشيات کے اسمگلروں اور دہشتگرد گروہوں کي بڑھتي ہوئي سرگرميوں پر تشويش کا اظہار کرتے چلے آرہے ہيں.......
/169