14 مئی 2012 - 19:30

فلسطين پر اسرائيل کے غاصبانہ قبضے کي برسي کے موقع پر منگل کو مقبوضہ فلسطين سميت دنيا کے مختلف ملکوں ميں يوم نکبہ منايا جارہا ہے.

ابنا: پندرہ مئي انيس سو اڑتاليس کو سرزمين فلسطين ميں ايک غاصب اسرائيلي ریاست کے قيام کا اعلان کيا گيا تھا اسي مناسبت سے ہرسال فلسطيني عوام، فلسطين کے اندر اور باہر يوم نکبہ مناتے ہيں اور ان کے  ساتھ دنيا بھر کے بيدار ضمير انسان بھي ان کا ساتھ ديتے ہيں  -

منگل کو يوم نکبہ کے موقع پر مقبوضہ فلسطين ميں صہيوني ریاست نے اپني فوج کو پوري طرح الرٹ کرديا ہے -

فلسطين کي مختلف تنظيموں نے يوم نکبہ کے موقع پر اپنے اپنے بيانات ميں عالمي اداروں اور بين الاقوامي برادري سے درخواست کي ہے کہ وہ فلسطينيوں کے حقوق کي بحالي اور صہيوني ریاست کے مظالم کو بند کرانے کے لئے ٹھوس اقدام کريں - تنظيم آزادي فلسطين کي مجلس عاملہ کي سينئر رکن حنان عشراوي نے بھي عالمي برادري سے اپيل کي ہے کہ وہ فلسطيني عوام اور فلسطيني پناہ گزينوں کے بارے ميں اپني ذمہ داريوں پر عمل کرے  -

انہوں نے کہا کہ يوم نکبہ ايک ايسا حادثہ نہيں ہے جسے فراموش کرديا جائے  يا جو ختم ہوچکا ہو بلکہ صہيوني ریاست کي پاليسياں سرزمين فلسطين ميں ايک قوم کي تاريخ،  شناخت اور اس کے جغرافيہ کو نيست و نابود کرنے پر استوار ہيں -  حنان عشراوي نے مطالبہ کيا کہ انيس سو اڑتاليس کے بعد سے  فلسطينيوں پر غاصب صہيوني حکام  نے جو مظالم ڈھائے ہيں اس کے لئے ان پر عالمي عدالتوں ميں مقدمہ چلنا چاہئے -   انہوں نے کہا کہ ملت فلسطين پہلے سے بھي زيادہ پرعزم طريقے سے صہيوني ریاست کي نسل پرستانہ پاليسيوں کا مقابلہ کرے گي  -.......

/169