13 مئی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مثبت اور تعاون کی فضا میں مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے۔

ابنا: رامین مہمان پرست نے فارس نیوز سے گفتگو میں پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں کہا کہ اس سے پہلے کے مذاکرات کی ناکامی کا سبب پانج جمع ایک گروپ کے بعض اراکین کی خودسرانہ روش تھی اور وہ تعاون کی غرض سے مذاکرات میں شامل نہیں ہوتے تھے۔

مہمان پرست نے استنبول میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ عالمی حالات، مغرب کے سماجی بحران، امریکہ اور یورپ میں انصاف پسندی کی تحریکیں، مشرق وسطی کی صورتحال، علاقائي قوموں پر ایران کے اثرات اور ایران میں نویں پارلیمانی انتخابات ایسے عوامل ہیں جنہوں نے استنبول مذاکرات پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر لگائي گئي پابندیاں غیر قانونی ہیں جو ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بہانے جو کہ ملت ایران کا حق ہے، لگائي گئي ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اگر مغربی ممالک یہ سوچتے ہیں کہ ملت ایران پر دباؤ ڈال کر وہ اسے اختلافات کا شکار بنا سکتے ہیں تو اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مغرب ابھی تک ایرانی عوام کو نہیں پہچان سکا ہے۔

ادھر تشخیص مصلت نظام کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران بغداد مذاکرات میں اپنے حقوق منوا لے گا۔ مرتضی نبوی نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں کہا کہ بغداد مذاکرت میں مغرب کے مقابل ایران کی پوزیشن زیادہ بہتر ہے۔ بغداد میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات تئيس مئي کو ہونےوالے ہیں۔ .......

/169