ابنا: ایڈمیرل علی فدوی نے اسپیڈ بوٹس کی دوسری قومی کانفرنس میں کہا کہ مسلط کردہ جنگ کے بعد سے ایران نے بیس ہزار اسپیڈ بوٹس بنائي ہیں اور یہ ڈیٹیرینٹ کردار کی حامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ان اسپیڈ بوٹس نے علاقے میں امریکہ کے تسلط پسندانہ اھداف کو نقش بر آب کردیا ہے اور کسی بھی حملےکی صورت میں یہ بوٹس فیصلہ کن کردار ادا کریں گي۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ان اسپیڈ بوٹس پر میزائيل، تارپیڈو اور الکٹرانیک وارفیر سسٹم لگے ہوئےہیں۔
ایڈمیرل فدوی نے کہا کہ یہ ساز وسامان صرف ایران کی بحریہ کی بوٹس پر لگے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی بحری جنگي جہازوں کی رفتار اکتیس ناٹ کلومیٹر فی گھنٹہ ہےجبکہ ہماری ان اسپیڈ بوٹس کی رفتار ساٹھ ناٹ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔ ایڈمیرل فدوی نے کہا اسپیڈ بوٹس ٹکنالوجی صرف اور صرف ایران کے پاس ہے۔ .....
/169