10 مئی 2012 - 19:30

ہندوستان نے ايران کے ايٹمي معاملے کو پرامن طريقے سے حل کئے جانے کي ضرورت پر زور ديا ہے-

ابنا: نئي دہلي سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزير خارجہ ايس ايم کرشنا نے منگل کي شام  اپني امريکي ہم منصب ہيلري کلنٹن کےساتھ مشترکہ پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے يہ بات زور ديکر کہي ہے کہ انکا ملک ايران کے جوہري مسلئے کو پرامن طريقے سے حل کئے جانے کا خواہاں ہے-انہوں نے کہا کہ ہيلري کلنٹن کے ساتھ ايران ايٹمي معاملے کے حل کي اہميت کے بارے ميں بھي تبادلہ خيال کيا گيا ہے تاہم ہندوستان چاہتا ہے کہ اس معاملہ کا کوئي بھي حل اين پي ٹي کے رکن کي حثيت سے ايران کو حاصلہ حقوق کي بنياد پر ہونا چاہيے- ہندوستان کے وزير خارجہ نے عالمي اتفاق رائے سے ہٹ کر ايران کے خلاف عائد کي جانے والي پابنديوں کو ايک بار پھر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان صرف اقوام متحدہ کي جانب سے عائد کي جانے والي پانبديوں پر عملدرآمد کا پابند ہے-انہوں نے ايک بار پھر يہ بات زور ديکر کہي کہ ہندوستان ايران کے ايٹمي معاملے کو پرامن طريقے سے حل کئے جانے کا حامي ہے اور اس حوالے سے نئي دھلي کے موقف ميں کوئي تبديلي نہيں آئي ہے-ہندوستان کے وزير خارجہ نے اپنے ملک کي توانائي کي ضرورتوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ايران ہماري توانائي کي ضرورتيں پوري کرنے والا اہم ملک ہے ليکن ہمارے تعلقات محض تيل کي خريداري تک محدود نہيں ہيں-....../169