ابنا: روسی صدر ولادیمیر پوتین کے حکم میں آیا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے کو صرف پرامن راہوں سے حل کرنے کی کوشش کی جاني چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے پر موجود اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ انہوں نے اپنے حکم میں روس کی وزارت خارجہ کو ھدایت دی ہے کہ شمالی کوریا کے ایٹمی مسئلے کو چھے فریقی مذاکرات کے دائرہ کار میں حل کرنے کی کوشش کرے اور ایشیاکے شمال مشرقی علاقے میں امن و ثبات اور استحکام کی برقراری کے لئے کوششیں جاری رکھے۔ قابل ذکرہے روس اور چين نے ایران کے خلاف امریکہ کی خود سرانہ پالیسیوں کو مسترد کرتےہوئے ایران کے ایٹمی معاملے کو پرامن طریقے سےحل کئےجانے پر زور دیا ہے۔......./169
10 مئی 2012 - 19:30
News ID: 314434
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ایران کے ایٹمی معاملے کو سفارتی طریقوں سے حل کئےجانے پر تاکید کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کو ھدایت دی ہے کہ اس ضمن میں زیادہ سے زیادہ کوشش کرے۔